اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ شمس کالونی کے علاقے سیکٹر آئی بارہ میں ملزم نے بھتیجے کو گولیوں سے چھلنی کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا تھاکہ میں مسمی عجب خان ولد زرمند قوم الوکی زئی سکنہ نگر ہار جلال آباد حال کچی آبادی 12 -1 اسلام آباد کا رہائشی ہوں۔مورخہ 06.06.23 کو میں منڈی میں موجود تھا کہ میرے کسی عزیز نے مجھے کال کرکے اطلاع دی کہ آپ کے بیٹے کو فائر لگے ہیں اور اسے پمز ہسپتال لے گئے ہیں جہاں میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جانبحق ہو گیا معاملہ یہ ہے کہ چند دن پہلے میرے حقیقی بھائی نعمت خان کے ساتھ گھریلو ناچاقی ہوئی تو وہ میرے گھر سے اپنی بیوی کے ہمراہ میرے رشتے داروں مراد خان ولد زرملوک، مدامین ولد زرملوک اور قدیم خان ولد ستانہ گل کے پاس جاکر رہنے لگا جن سے میری شروع سے چپقلش تھی انہی افراد اور ان کے قریبی رشتہ داروں نے میرے بھائی کو اکسایا اور انہی لوگوں نے میرے بھائی کو پسٹل بھی دیا۔جس نے اپنے موٹر سائیکل پر آکر کرکٹ گراونڈ میں میرے بیٹے حیات خان کو میرے دوسرے بیٹے نور خان کو سامنے کچھ فائر مارے اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔جوکہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔نعمت خان جوکہ میرے بیٹے کا قاتل ہے اور نعمت خان کو مشورہ اور پسٹل دینے پر مراد خان ، مد امین، قدیم خان اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف دعویدار ہوں میرے بیٹے کو فائر مارنے کے بعد بھی انبی اشخاص نے نعمت خان کو پناہ دی ہوئی ہے اور چھپایا ہوا ہے۔تھانہ شمس کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 310/23 بجرم 302/109 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Trending
- سپریم کورٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
- محسن نقوی کا نادرا و پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ، بدانتظامی پر برہمی
- حکومت کا بڑا فیصلہ، 24 سرکاری ادارے فروخت کا فیصلہ
- پی آئی اے میں احتجاج کی شدت، آج بھی 7 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
- پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر، برآمدات میں کمی تشویشناک
- ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا ، شیخ رشید
- سندھ میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں 4 اموات ، 1200 نئے کیسز رپورٹ
- جرمنی کی پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی پر ہزاروں یورو امداد کی پیشکش
- ہول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے نیا ضابطہ نافذ، کاروبار کی رجسٹریشن لازمی قرار
- مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ، زہران ممدانی
Comments are closed.