اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی، آصف زرداری اور نوازشریف کا نگران حکومت پر اتفاق ہوچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی آئین و قانون کے تحت عام انتخابات کا انعقاد ہونے میں یک سو ہیں کیوں کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ عام انتخابات ہی بحران کا واحد حل ہے، آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط اور بجٹ اتحادی حکومت کی بڑی کامیابی ہے، مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی۔اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں جس کے بعد مجھے لگ رہا ہے ملک میں عام انتخابات اکتوبر کی بجائے نومبر میں ہوں گے کیوں کہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہوگا۔اسی طرح وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں ایک ماہ کے بعد اپنی مدت پوری کرکے ازخود تحلیل ہوجائیں گی، پی ڈی ایم کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا لائحہ عمل اپنائیں گی، الیکشن کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے آنے والے حکمرانوں کو منتخب کریں گے، ہمارے پاس چوائس تھی کی فوری طورپر اسمبلیاں تحلیل کردیتے لیکن ایسا کرنے سے معیشت مزید تباہ ہوجاتی اور ملک 14 ماہ قبل ہی ڈیفالٹ ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک اس لیے کامیاب ہوئی کہ پی ٹی آئی نے دوستوں کا بھی لحاظ نہ رکھا، ہم نے پی ٹی آئی کے دوستوں کو عدم اعتماد میں استعمال نہیں کیا بلکہ ان کے اتحادیوں کے ذریعے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنائی لیکن اس شخص نے اپنے ساتھیوں کے روکنے کے باوجود اسمبلیاں تحلیل کرکے حکمرانی کا تاج چھوڑا، اس نے بے وقوفی کرکے حکمرانی کا تاج سر سے ہٹاکر بالٹی سر پرلے لی، تمام حملوں کے بعد پاک فوج کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اتنی غلطیوں کے بعد جو پلان بنایا وہ نو مئی کی صورت سامنے آیا اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
Trending
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
حکومت اگلے ماہ چلی جائے گی،پیپلز پارٹی نے بتا دیا
Prev Post
Next Post
Comments are closed.