اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کیلئے وفاقی حکومت کی لارجر بنچ کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے انتخابات نظرثانی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے انتخابات میں تاریخ دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
Trending
- کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
- ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
- عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
حکومت ناکام۔۔سپریم کورٹ کل الیکشن معاملات پر سماعت کریگا
Prev Post
Comments are closed.