اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہو کر معافی مانگ لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میں نے 27 سال قبل انصاف کی بالادستی کیلئے سیاسی جماعت بنائی، آج تک ایک گملا بھی نہیں توڑا، میں نے جوش خطابت میں ایک مظاہرے میں یہ الفاظ کہے تھے، اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کیلئے جج زیبا چودھری کی عدالت بھی گیا، اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں۔خیال رہے کہ 20 اگست 2022 کو چیئرمین پی ٹی آئی نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چودھری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی۔
Trending
- گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کا اعلان
- رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے
- پاک فوج نے طالبان کو منہ توڑ جواب دیا، متعدد تربیتی کیمپ تباہ ، عطا تارڑ
- پاک افغان کشیدگی: چمن اور طورخم بارڈر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند
- ویمنز ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے بھارت کا 331 رنز کا ہدف حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
- اورنگی ٹاؤن میں والد کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
- راولپنڈی میں بیشتر شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں، فیض آباد بدستور بند
- سی سی ڈی میں کڑا احتساب جاری، کرپشن پر ایس ایچ او معطل
- اسلام آباد پولیس اہلکاروں کا لاہور جانے سے انکار، محکمانہ دباؤ اور ڈسمس کی دھمکیوں سے فورس میں بے چینی
Comments are closed.