اسلام آباد ،دیہی مرکز صحت ترلای کلاں اور انجارچ ڈاکٹر سعدیہ ناز کی ناتجربہ کار ٹیم نے ایک ہسثا بستا گھر اجاڑ دیا،29 اگست کو ڈاکٹر سعدیہ ناز کی حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم شریف آباد میں گھر گھر جا کر حفاظتی ٹیکے لگا رہی تھی اس دوران وہ ایک غریب آدمی انعام خان کے گھر گئے اور اس کے آٹھ ماہ کے بچے آحمد کو حفاظتی تین ٹیکے لگائے گئے ٹھیک آدھے گھنٹے بعد احمد ولد انعام خان کی حالتِ خراب ھونا شروع ھو گی اور اسے جلدی سے ھسپتال پہنچایا گیا مسلسل آٹھ دن زندگی اور موت کی کشمش میں رہنے کے بعد آج معصوم احمد ولد انعام خان اس دنیا فانی کو چھوڑ کر چلا گیا ،معصوم احمد کی والدہ اور والد غم سے نڈھال اور انصاف کے لیے قانون کی طرف دیکھنے لگے لیکن قانون نہ تو ھسپتال آیا اور نہ ہی معصوم احمد کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے،عریب والدین 15 پر کالیں کرنے کے بعد معصوم احمد کی لاش اٹھانے گھنٹوں سے پولیس کا انتظار کر رہے ہیں،معصوم احمد کے والدین کی اعلی حکام سے نوٹس لینے اور انصاف دلانے کی اپیل
Comments are closed.