سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز کا بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی کا دورہ،اساتذہ،طلباءو طالبا ت اور ملازمین کو منشیات کے نقصانات اور سدباب کے حوالے سے آگاہی لیکچردیااور شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے،اس سلسلہ میں کیپیٹل پولیس آفیسر آ پر یشنز /ڈی آئی جی سید شہزاد ندیم بخا ری نے بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا،لیکچر میں اساتذہ،طلباءو طالبا ت او ر یونیورسٹی ملازمین پر مشتمل شرکاءنے شرکت کی،سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنزنے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباءکیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباءخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپناکر دار ادا کریں، انہوں نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ سیمینا ر اور پیدل مارچ کے ذریعہ منشیات کے خلاف “منشیات سے انکار ” مہم کا انعقاد کریں،دوران لیکچر سی پی او آ پر یشنز نے شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں منشیات کے سدباب کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی قانونی کارروائیوں کے متعلق آگاہی دی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا “آئی سی ٹی “15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
Trending
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
- پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، صدر،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی مبارکباد
- لاہور، جی او آر ون میں پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا
- راولپنڈی: لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار
سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز کا بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی کا دورہ،اساتذہ،طلباءو طالبا ت اور ملازمین کو منشیات کے نقصانات اور سدباب کے حوالے سے آگاہی لیکچردیااور شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے۔
Next Post
Comments are closed.