سی ڈی اے مزدور یونین

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے سینئر رہنماء اور قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین کے درینہ ساتھی ملک غلام مصطفی رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے جن کی نماز جنازہ G-6/2میں اداکر دی گئی،نمازجنازہ میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چوہدری زاہد احمد،چوہدری شہزاد یٰسین، اسدمحمود،محمد سرفرازملک،ملک عمران،حافظ عمران صادق،ملک محمد اسلم،ملک سہیل ودیگر عہدیداران اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین آج اپنے دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔ ملک غلام مصطفیٰ کی مزدور کاز کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد میں گزاری اورمزدور یونین کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے۔

Comments are closed.