سلام آباد کے چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کے اسلام آباد کے قدرتی مناظر اور حسن کو ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے بچانے کے قبل از وقت٫فوری اور احسن اقدامات کی بدولت شعبہ سینی ٹیشن نے اسلام آباد کے سیکٹر H13 شمس کالونی میں لکڑی سے چلنے والے کارخانوں جس کا دھواں پورے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا تھا کے مالکان کاچالان کر کے سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت میں پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے نے شعبہ سینی ٹیشن اور انوائرمنٹ کو سختی سے ہدایات جاری کیں تھیں کے اسلام آباد کے قدرتی مناظر اور حسن کو ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے پاک کرنے کے لئے زمہ داران کیخلاف فوری طور پر بلا تفریق اور بلا تعطل آپریشن کیا جائے بصورت دیگر متعلقہ اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی
چیف کمشنر کی ہدایات پر محکمہ سینی ٹیشن کے ڈائریکٹر نے اسلام آباد کے سیکٹر H 13 شمس کالونی میں لکڑی سے چلنے والے کارخانوں کے مالکان چوہدری رحمان جاوید اور عمران شہزاد کے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے جرم میں چالان کر کے سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت میں پیش کیے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو پولیس حراست میں لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں قید و جرمانہ کی سزائیں سنانے ہوئے بند حوالات کروا دیا اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے کارخانوں کو بھی سیل کرتے ہوئے ریمارکس دے کہ کسی کو بھی اسلام آباد کے قدرتی مناظر اور حسن کو تباہ وبرباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اسلام آباد کےباسیوں کی زندگیوں سے ماحولیاتی آلودگی پھیلا کر کھیلنے دیا جائے گا اور جو کوئی ایسا کرے گا اس کا مقدر جیل ہے خواہ وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو
یاد رہے یہ وہی سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف ہیں جنہوں نے غوری ٹاؤن کے مالک کو اڈھائی ارب جرمانہ کرتے ہوئے تین سال کے لیے اڈیالہ جیل بھجوایا تھا اور تہذیب بیکری کو بھی ناقص صفائی کی وجہ سے سیل کیا تھا
Comments are closed.