کراچی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ پیسہ آپ کا سہارا نہیں بن سکتا’ ساری دنیا کی دولت یا پیسوں کا کیا فائدہ جب آپ کے پاس بات کرنے کے لئے انسان نہ ہو ۔
ایک انٹرویو میں صبا قمر نے شادی اور محبت کے حوالہ سے نہ صرف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شادی زندگی کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اللہ نے انسان کی زندگی جس طریقے سے بنائی ہے اس میں کچھ چیزیں وقت پر کرنا ضروری ہوتی ہیں اور انہیں کرلینا چاہیے۔ ایک سوال پر صبا قمر نے کہا کہ کوئی بھی ہو ، محبت اور ساتھی سب ہی کو چاہیے ہوتا ہے ۔ صبا کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیا کی دولت یا پیسوں کا کیا فائدہ جب آپ کے پاس بات کرنے کے لئے انسان نہ ہو پیسہ آپ کا سہارا نہیں بن سکتا۔
Comments are closed.