لاہور ( زور آور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے لندن روانہ ہو گئے، مریم نواز بھی برطانیہ چلی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف لاہورسے براستہ دوحہ لندن جائیں گے، مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن میں پہنچیں گے۔ زرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اپنے پارٹی قائد نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، برطانیہ پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ جمعہ کے روز لندن میں اہم ملاقات ہوگی، جس میں قائد مسلم لیگ ن کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے ساتھ الیکشن سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پارٹی قائد نواز شریف نے پھر سے طلب کیا ہے، جس پر مسلم لیگ ن کے صدر لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں نواز شریف کے ساتھ مشاورتی ملاقاتیں کریں گے اور جلد وطن واپس آئیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے کارکنوں کو مذکورہ دن مینار پاکستان پہنچنے کی کال دے دی ہے جب کہ نواز شریف نے ایئرپورٹ پر صرف سینئرقیادت کو آنے کی ہدایت کی ہے، نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینارپاکستان پر جمع ہوں گے، لندن سے واپس آنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے، اس کے لیے پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹرایئرپورٹ سے مینار پاکستان جائیں گے اور ان کے جیل جانے کی صورت میں مینارپاکستان پراحتجاجی جلسہ ہوگا۔
Comments are closed.