لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب ہوگیا، سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان نے اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی کے ذریعے صرف 13 کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف ضلع لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے۔ترجمان کے مطابق زمین دھوکا دہی، فراڈ اور جعل سازی سے 22-2021 میں خریدی گئی، ڈاکٹر عظمی خان نے شوہر احد مجید سے مل کر جعلی منتقلی کرائی، غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمی نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی۔اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق دھوکا دہی سے خریدے گئے رقبے کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے، رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا، اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عظمی خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا، ڈاکٹر عظمی خان اور اس کے شوہر نے مالکان سے زبردستی زمین خرید کر اپنے نام منتقل کی جس پر زمین مالکان نے ڈاکٹر عظمی و دیگر کے خلاف مقامی تھانے میں زمین زبردستی خریدنے کی شکایات درج کروائیں۔اینٹی کرپشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے جسٹس آف پیس میں بھی درخواستیں دیں، دھوکا دہی سے خریدی گئی زمین کا بعدازاں غیر قانونی طور پر قبضہ لیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دھوکا دہی میں ملوث دیگر افسران و اہل کاروں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا، کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
Trending
- کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
- ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
- عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
Comments are closed.