اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس ٹائم لیا ہے، آپ حاضری سے استثنی دیں، اسد عمر یہاں حاضر ہوتے رہے ہیں۔ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ آپ درخواست جمع کرا دیں، جس پر اسد عمر کی معاون وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرا دی۔اس موقع پر فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری بھی پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ فواد چودھری لاہور میں ہیں، فیصل چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چودھری نے آنے کا کہا ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Trending
- دہشت گردانہ واردات کے بعد بے ہنگم بیانات
- ٹیکا کا پاکستان بھر میں مستحق خاندانوں کے ساتھ رمضان یکجہتی کا سلسلہ جاری
- مزدوررہنماء قموس گل خان خٹک کے انتقال پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت
- عمران خان کی پمز آمد
- مسلم ہینڈز کا خوبصورت اقدام، عمرہ زائرین کی خدمت کا نیا سلسلہ
- او جی ڈی سی نے مالی سال 2025-26 کے ششماہی نتائج کا اعلان کر دیا
- بارکھان میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 مزدور اغوا، پولیس چوکی پر بھی حملہ
- بورڈ آف پیس میں پاکستان کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ
- سی سی پی کا ہمدرد اسکول آف لا میں آگاہی سیشن، طلبہ کو کمپیٹیشن قانون سے آگاہ کیا گیا
- ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی
Comments are closed.