ملتان(بیورورپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، ہم نے آئی ایم ایف کی منتیں کیں اور شرائط مانیں تب پروگرام منظور ہوا، شکر ہے ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے ہیں۔ملتان میں بہا الدین زکریا یونیورسٹی میں وزیراعظم یوتھ لون پروگرام اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرٹ وہ اثاثہ ہے جس سے قومیں بنتی ہیں، سفارش، کرپشن، اقربا پروری سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، جو قومیں ماضی سے سبق سیکھتی ہیں ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان طلبہ کے ہاتھوں میں ملک کے مستقبل کی کنجی ہے، وسائل کی کمی پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے ہیں، سلسلہ مزید آگے بڑھے گا، 1 لاکھ لیپ ٹاپس آٹے میں نمک کے برابر ہیں، اگر وسائل ہوں تو ایک کروڑ لیپ ٹاپس تقسیم کروں، دوبارہ موقع ملا تو اگلے پانچ سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپس دیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بطور خادم تھا تو پنجاب انڈوومنٹ ایجوکیشن فنڈ سکیم شروع کی تھی، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے 22 ارب روپے کے وظائف دیئے گئے، درجنوں دانش سکول بنوائے، دانش سکولوں میں سمارٹ بورڈ بنوائے، جدید لائبریریز بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال بچوں کو یورپ کی عظیم درسگاہوں میں بھجوایا جاتا تھا، ہمارا فرض ہے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کریں، چند سال پہلے بڑے بڑے صنعتکاروں کو اربوں ڈالر دیئے گئے، صنعتوں کو مارکیٹس کے حساب سے قرض دیا جانا چاہیے تھا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، ہم نے آئی ایم ایف کی منتیں کیں اور شرائط مانیں تب پروگرام منظور ہوا، اللہ کا شکر ہے ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر خوشی کے شادیانے نہیں بجانے چاہئیں، ملکی استحکام کیلئے قرضہ بہت ضروری تھا۔میٹرو بس سروس میں آج ہزاروں طلبہ، مریض، ڈاکٹرز سفر کرتے ہیں، نیت ٹھیک ہو تو اللہ وسائل پیدا کرتا ہے، نگران وزیراعلی پنجاب جب سے آئے ہیں دن رات کام کر رہے ہیں، اللہ نے موقع دیا تو ملتان میں میڈیکل سٹی بناں گا، میں نے پی کے ایل آئی لاہور میں بنایا، شجاع آباد میں فلائی اوور بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔قبل ازیں وزیراعظم نے ملتان میں زیر تعمیر نشتر ٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، حکام کی جانب سے شہبازشریف کو منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔
Trending
- کراچی: ایس آئی یو کی حراست میں نوجوان جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
- تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل روند ڈالا ، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
- صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی وزیر اعظم کے غیر ملکی میڈیا ترجمان مقرر
- غزہ صحافیوں کے لیے کسی بھی تنازعے میں سب سے خطرناک جگہ رہی، انتونیو گوتریس
- افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،عطا اللہ تارڑ
- پاک ۔ افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی ، 2 خوارج کو ہلاک
- پاکستان کی جانب سے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا گمراہ کن پروپیگنڈہ مسترد
- مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی وقت کی ضرورت ہے ، صدرآصف علی زرداری
- سرگودھا ، آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ طور پر زیادتی ، مقدمہ درج
- وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت ،3 ارب روپے صحت کارڈ کی مد میں فوری جاری
قرضہ مل گیا،شکر الحمداللہ ڈیفالٹ سے بچ گئے ۔۔شہباز شریف
Prev Post
Next Post
Comments are closed.