لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں 14 دن تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عمران خان نے نو مئی کے واقعات پر سات شہروں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئین عمران خان کی سات دہشت گردی مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حفاظتی ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی سات مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں دو ہفتوں تک منظور کر لی۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ سمیت دہشت گردی کے 5 مقدمات کیخلاف سماعت ہوئی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر ملزمان عدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئے۔عمران خان اور دیگر ملزموں کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ میں جب طلب کروں آپ نے پیش ہونا ہے،کیسز کے شواہد ریکارڈ کر کے نمٹایا جائے۔ عدالت نے تھانہ رمنا میں درج 2 مقدمات میں کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس حملے سمیت دہشت گردی کے 5 مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی تھی،پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر ملزموں کیخلاف چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرایا۔پولیس نے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کو ملزم قرار دیا۔ عدالت نے ٹرائل کے باضابطہ آغاز کیلئے عمران خان اور دیگر ملزموں کو طلب کیا تھا،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے طلبی کے نوٹس جاری کئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر،عامر محمود کیانی،علی نواز اعوان اور جمشید محبوب کو بھی آج طلب کر رکھا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 بجے پیش ہوں،ملزمان حاضری یقینی بنائیں
Trending
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
- One of the better reasons to see a gambling establishment ‘s the type there was nowadays
- ٹرمپ – امریکی ہٹلر
- Ladbrokes Online now offers a superb selection of on line gaming solutions, such as harbors, desk video game, and electronic poker
- Load Consuming Attention by Lana Del Rey Tune in on the web for free casino Betathome bonus codes on the SoundCloud
- 5 Dragons Slot machine game: Enjoy Aristocrat Free Slot Game On Sport slots casino line
لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی سات مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
Next Post
Comments are closed.