ممبئی (شوبز ڈیسک) رواں سال بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بعد پہلی بار بھارت پہنچ گئیں
جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچیں جہاں ان کے سسرالیوں نے روایتی انداز میں اپنی بہو کا شاندار استقبال کیا اور اداکارہ کو پورا گھر بھی دِکھایا۔ اداکارہ نے اپنا سسرال دیکھنے کے بعد کہا کہ یہ گھر بہت خوبصورت ہے،
اسی دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا کہ جیسے ہی مدیحہ امام اپنے سسرال میں داخل ہوئیں تو وہاں بارش شروع ہوگئی جس پر ان کے شوہر کے اہلخانہ نے ہماری بہو اس گھر کے لیے خوش نصیب ہے۔ مدیحہ امام کے سسرالیوں کا کہنا تھا کہ ان کے آنے سے بارش ہوگئی جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے۔
Comments are closed.