لاہور(سپیشل رپورٹر)ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پرہو گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔ادھر بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں کوہلو، دکی اور ملحقہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بارکھان، موسی خیل،کوہلو ، لورالائی، ژوب، قلات، پنجگور، آواران اور خضدار میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
جمعرات کو کوہلو اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی رہی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں دالبندین اور نوکنڈی میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Trending
- پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
- افغان وزیر خارجہ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، حدیث کی سند سے نوازا گیا، سیکیورٹی میں بدنظمی
- شادیوں سے ٹیکس وصولی میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ، ایف بی آر کی سخت نگرانی رنگ لانے لگی
- ڈی آئی خان : پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ آور تمام 5 خوارج مارے گئے، 6 جوان شہید، 12 زخمی، آئی ایس پی آر
- دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا ایک فیصلے پر نہیں لگایا جا سکتا ، پی ٹی آئی
- خیبرپختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ، 13 اکتوبر کو نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، سہیل آفریدی امیدوار نامزد
- ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے
- پندرہ دن کی دلہن تیزاب گردی کا شکار، گوجرانوالہ میں حافظہ قرآن بچی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا “لازوال عشق” کیس میں بڑا فیصلہ
- رحیم یار خان ،اشتہاری طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
ملک بھر میں پورا ہفتہ بارشوں کا امکان
Next Post
Comments are closed.