اسلام آباد(وقائع نگار)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج ملک بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جا رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوری قوم سے بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ملک بھر میں پرامن احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت کریں گے۔اس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علما جمعہ کے خطبات کے دوران قرآن کریم کے تقدس پر روشنی ڈالیں گے۔ادھر کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آج شہر کی مارکیٹیں دوپہر 2 سے 4 بجے تک احتجاجا بند رکھی جائیں گی۔یوم تقدیس کے موقع پر تاجر برادری کا مرکزی احتجاج سہ پہر 3 تا 4 بجے ریگل چوک صدر میں ہوگا، کراچی کی تمام مارکیٹوں میں پرامن مظاہرے ہوں گے اور قرآن کریم کی تلاوت کی جائے گی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہے، ایوان تمام مذاہب کی تکریم اور الہامی کتابوں پر یقین رکھتا ہے، سویڈن حکام سے واقعے کے خلاف کارروائی پر زور دیتا ہے، اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہوں گے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامو فوبیا اور مذہب کیخلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات کی روک تھام کی جائے، اسلامی سربراہی کانفرنس کا فورم اسلامو فوبیا کے سدباب اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے استعمال کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سویڈن واقعہ ناقابل برداشت ہے، اگر آئندہ ایسی حرکت ہوئی تو پھر ہم سے کوئی گلہ نہ کرے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، آج ہم عالم اسلام کے جذبات اس ایوان سے پوری دنیا میں پہنچائیں گے، آج نہ صرف اس کی مذمت کریں بلکہ ہاس تجویز کرے کہ موثر الفاظ میں قرار داد کی منظوری ہو۔انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعے سے مسلمانوں کے دل انتہائی دکھی ہیں، عید والے دن پولیس نے اپنی کسٹڈی میں خبیث کو یہ حرکت کرنے دی، اسلام تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے، جمعہ کی نماز کے بعد پورے ملک میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
Trending
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
- اسلام آباد میں برطرف کانسٹیبل کی خودکشی، محکمانہ بے حسی اور نظام پر سنگین سوالات
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
Comments are closed.