اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا، وہ سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہوگا۔پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں عوام دیکھے گی معاشی ویژن کیا ہوتا ہے، ایک فتنہ فسادی اور انتشار نے ملک معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، اب سمت استحکام کی طرف ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ زراعت، بزنس اور نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکیج عوام دیکھے گی، چار سال کی نااہلی، نالائقی، چوری، کرپشن اور معیشت کی تباہی کی وجہ سے مایوسی پھیلی، 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھا اسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.