لاہور: فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو چھ ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاہم بولنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز چودہ دسمبر سے ہونا ہے جس میں پاکستان ٹیم شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کرے گی۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو بھی آسٹریلیا کے لیے آزمایا جاسکتا ہے
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے سو فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ بائیس سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈکپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان قراردیا گیا تھا۔
Comments are closed.