نیویارک(زورآور نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے نیو یارک میں ملاقات کی۔وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ نگران وزیر خارجہ نے اسی موقع پر اپنے کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔دونوں کے درمیان نشست میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Trending
- گولڈ باکس کی فیروز خان کے ساتھ نئی شراکت داری کے ذریعے مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط
- انسانی خدمت آج بھی زندہ ہے، ایک زندہ مثال: طیب عابد
- دبئی رَن 2025: شیخ زاید روڈ پر دوڑتا ہوا شہر
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
Comments are closed.