لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں جیل میں بی کلاس کی سہولیات نہ دینے کیخلاف سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب کو آج 4 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو عدالت کے حکم پر آج پیش کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کسٹڈی میں کب سے ہیں؟۔چوہدری پرویز الہی نے جواب دیا کہ میں ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہوں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے؟۔پرویز الہی نے کہا کہ وہاں مسائل ہی مسائل ہیں، عدالت نے کمرے میں اے سی سے متعلق استفسار کیا تو سابق وزیراعلی نے بتایا کہ اے سی تو دور کی بات، پنکھا بھی اٹھا کر لے گئے۔علاج کے لیے سروسز اسپتال بھیج دیں۔عدالت نے استفسار کیا بتائیں آپ کو کہا سہولت دی جائے۔پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی طرح ضمانت دے دیں تو بہتر ہے۔چوہدری پرویز الہی کی بات عدالت میں قہقہے لگ گئے۔عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست بے بنیاد ہے،سابق وزیراعلی سے کوئی سہولت واپس نہیں لی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے جیل میں بہتر کلاس دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،پرویز الہی کی جانب سے ان کے وکیل عامر سعید راں نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الہی سابق وزیراعلی پنجاب رہے،بہتر کلاس قانونی حق ہے۔ عدالتی حکم پر پہلے اے سی اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں،حکام نے تمام سہولیات دوبارہ واپس لے لیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اے سی اور گھر کے کھانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے،جبکہ درخواست میں ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر نیب،اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 13جولائی کو جواب طلب کیا تھا۔
Trending
- مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا،معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
- فلسطین ایک دو راہے پر: بورڈ آف پیس کے تحت فلسطینی مقصد کا مستقبل
- مزدوررہنماؤں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی وفات پر اظہارتعزیت
- باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک
- پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردینگے
- جی ڈی اے پبلک اسکول گوادر، بلوچستان کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ
- ماں ہر شر سے اماں
- وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات
- 8 فروری حکومت، تحریک انصاف اور محمود اچکزئی کیلئے فیصلہ کن
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
پرویز الہی کی استدعا
Prev Post
Next Post
Comments are closed.