پشاور(بیورورپورٹ )خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں واقع پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ زخمیوں میں ایک ایچ ایم سی،3 زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق کمپانڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جبکہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کے مطابق کمپانڈ پر دو دہشتگردوں نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مرکزی گیٹ اور دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخلیکی کوشش کی، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 4اہلکار زخمی ہوئے، بادی النظر میں حملہ آوروں نے اندرجانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
پولیس سٹیشن پر دھماکہ،4پولیس اہلکار شہید
Next Post
Comments are closed.