لاہور (سپیشل رپورٹر) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کی ہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کے تمام امور الیکشن کمشنر کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آج وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیئرمین محمد ذکاء اشرف اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مصطفیٰ رمدے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت سے اشرف اور رمدے کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں میں وزیراعظم کا تقرر کردہ شخص ہی عموماً چیئرمین بنتا ہے۔نجم سیٹھی، جو اس وقت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے منگل کو ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ شیئر کیا۔ 75 سالہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ’ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان “تنازع کی ہڈی” نہیں بننا چاہتا‘۔دریں اثنا، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان الرحمان مزاری نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ذکاء اشرف جنہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کی حمایت حاصل ہے، پی سی بی کے اگلے چیئرمین بنیں گے۔احسان مزاری نے ایک مقامی ٹیلی ویژن شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھی کا مینڈیٹ، انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہونے کے ناطے، صرف آزادانہ اور منصفانہ ڈیپارٹمنٹل انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے کہا، “نجم سیٹھی عارضی طور پر عبوری انتظامی کمیٹی کی سربراہی کے لیے آئے تھے اور ان کے پاس کرکٹ کے علاقوں میں انتخابات کرانے کا صرف ایک مینڈیٹ تھا۔” اس معاملے پر پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ چونکہ اس کے وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے سربراہ ہیں اور پی سی بی کا تعلق وزارت سے ہے، اس لیے اس کا چیئرمین پارٹی کو ہی مقرر کیا جانا چاہیے۔
Trending
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
Comments are closed.