اسلام آباد(وقائع نگار)وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات کیلئے شہر میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کیمیئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز کی فراہمی سے انکار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکرٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو جواب میں لکھا ہے کہ 15 جون کو کراچی کے سات اضلاع میں میئر وڈپٹی میئر انتخابات میں رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوگی۔وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ رینجرز کی تعداد اورتعیناتی کا مقام الیکشن کمیشن حکام سے مشاورت کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، اعلان کردہ شیڈول کے تحت میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو ہو گا۔
Trending
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
- اسرائیل ایران جنگ: پہلے مہینے میں 800 فضائی حملوں کا دعویٰ، ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں تضاد
- سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی پر بڑا الزام: این او سی اور زمین کے بغیر رقوم وصول، متاثرین کا احتجاج
- خاموش سازباز: طاقت اور بیوروکریسی کا چھپا ہوا کھیل
- سی ڈی اے افسران کے عزیز کا انتقال، مزدور یونین کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
- سی سی پی کا ایل سی سی آئی میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیشن کا انعقاد
- آئی ایس ایس آئی-پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے تیونس کے یومِ آزادی کی تقریب
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
کراچی میئر الیکشن ،وزارت داخلہ نے رینجر تعینات کرنے کی منظوری دیدی
Next Post
Comments are closed.