امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔ ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں ملک میں بہتری نہیں لا سکتیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے لوگوں سے جھوٹے وعدے کیے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی ہے، اس اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔
Trending
- آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی: حارث رؤف پر 2 میچز کی پابندی، بھارتی کپتان پر 30 فیصد جرمانہ
- پرائیویٹائزیشن کے نام پر غبن کی نئی لہر: زرعی ترقیاتی بینک عرب حکمرانوں کے حوالے؟
- بہاولنگر: سرکاری گاڑی پر پروٹوکول کے ساتھ خواجہ سرا مہک ملک کا ڈانس پارٹی میں شرکت،عوام میں تشویش
- شاعر مشر ق اتحاد ملت اسلامیہ کے داعی تھے، چوہدری عبیداللہ
- ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیاں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نوٹس ، فوری تحقیقات کا حکم
- مندرہ میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، ڈانسرز سمیت 11 افراد گرفتار، 1.5 لاکھ روپے اور ساؤنڈ سسٹم برآمد
- راولپنڈی: تھانہ بنی کی حدود میں منشیات فروشوں کا راج، پولیس خاموش تماشائی ، شہریوں میں تشویش کی لہر
- ویسٹریج پولیس کی کامیاب کارروائی ، دو ماہ قبل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- ضلعی انتظامیہ کی ملازمین کو سرکاری طے شدہ رقم سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کاروائیاں
- اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے شاندار ولیمہ: راجہ حیدر جنجوعہ کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
Comments are closed.