سانگھڑ ( نمائندہ محمد نعیم مغل )کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سمس اسپتال شہدادپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سمس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رمضان وسان نے اسپتال کے ڈاکٹرز کے ہمراہ مختلف وارڈز کا دورہ کرایا اور اسپتال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے علاوہ اسپتال میں موجود مریضوں کے لئے سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی، سٹی اسکین مشین کی خرابی سمیت مختلف سہولیات و ضرویات کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ بالا حکام کے لیول کے مسائل ہیں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ سمس اسپتال کے ڈائریکٹر نے کمشنر شہید بینظیرآباد کو اسپتال کے بجٹ کی کمی کی وجہ سے ڈاکٹرز کی کمی سمیت دیگر مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بجٹ میں اضافے کے لئے استفسار کیا تاکہ اس میں اضافے کی صورت میں کئی مسائل ازخود حل ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر شہید بینظیرآباد نے اسپتال کی او پی ڈی کو پورے ضلع میں سب سے زیادہ ہونے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے سمس اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی، کنسلٹنٹ کی تعیناتی اور اسپتال کے بجٹ میں اضافے کے علاوہ ان تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی ورکنگ رپورٹ بنا کر دی جائے تاکہ اس کی روشنی میں وزیر صحت کو بورڈ کی میٹنگ کے لئے آگاہی دی جائے تاکہ ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔ انھوں اس موقع پر موجود ڈی سی سانگھڑ اسحاق گاد و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ سمس اسپتال کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجی جائیں تاکہ اس کی تمام ضروریات کو پورا کیا جاسکے تاکہ غریب مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آسکیں۔
Trending
- سہ ملکی سیریز : سری لنکا کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست ، فائنل میں رسائی حاصل
- لاہور ، پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأتِ قرآن مجید اختتام پذیر
- پانچ لاکھ سے زائد افغان شہریوں کا پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف
- افغانستان کا تاجکستان بارڈر پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک
- ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 22 دہشتگرد جہنم واصل
- آکسفورڈ یونین کے مباحثے سے بھارتی وفد کا عین وقت پر فرار، پاکستان کی بلا مقابلہ فتح
- سی ڈی اے میں اختیارات کا کھلا مذاق ، کرنٹ چارج آرڈر پر کوئی افسر ذمہ داری لینے کو تیار نہیں
- فیصل آباد: چوہدری امجد چیمہ کا دہشت گردانہ سفر اور قانون کے ہاتھوں گرفتاری
- طلبہ میڈیاخواندگی وڈیجیٹل تصدیق مہارتوں سے آراستہ ہوکرجھوٹے بیانیہ کا پھیلاو روک سکتے ہیں ، شفقت عباس
- پنڈی بھٹیاں: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایف بی آر کی مشترکہ کارروائی ، بڑی مقدار میں نان کسٹم شدہ سگریٹس برآمد
Comments are closed.