کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے زیر اہتمام پاک۔چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ پاکستان ڈیٹا فیسٹ 2025 میں ایک معلوماتی اور آگاہی پر مبنی اسٹال قائم کیا۔ اس ایونٹ میں سرکاری اداروں، تعلیمی شعبے، نجی شعبے اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کا مقصد اعداد و شمار اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے کو بہتر طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔
کمپٹیشن کمیشن کی شرکت کا مقصد عوام، خصوصاً نوجوانوں میں منڈیوں میں مقابلے کی اہمیت اور اس کے صارفین کی فلاح و اقتصادی ترقی پر اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن کے اسٹال پر ملک کی مختلف مارکیٹوں سے متعلق ڈیٹا، اعداد و شمار، گراف اور چارٹس پیش کیے گئے جن کے ذریعے یہ دکھایا گیا کہ منصفانہ مقابلہ کس طرح جدت، بہتر قیمتوں اور صارفین کے زیادہ انتخاب کو فروغ دیتا ہے۔
وزیٹرز کو کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جو کہ کارٹیل سازی، اجارہ داری کے ناجائز استعمال اور گمراہ کن مارکیٹنگ جیسے اینٹی کمپٹٹیٹو رویوں کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کی ٹیم نے مختلف شعبوں، جیسے کھاد، پولٹری، ٹیلی کام، اور رئیل اسٹیٹ میں کی جانے والی کارروائیوں اور کمیشن کے نفاذی و آگاہی اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
طلبہ، محققین اور پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد نے سی سی پی کے اسٹال کا دورہ کیا، وہاں موجود افسران سے معلومات حاصل کیں اور منڈیوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے کمیشن کے کردار کو سراہا۔ سی سی پی کے نمائندگان نے طلبہ کو مسابقتی معیشت اور قانون کے شعبے میں تحقیق و پیشہ ورانہ مواقع تلاش کرنے کی ترغ
یب بھی دی۔
Comments are closed.