اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وقافی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلے سے روکا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں، آپ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر رہے ہیں کمیشن کے سامنے پیش ہوں، اگر پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ نے تو ہائی کورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم اسی دن اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائی کورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔
Trending
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو ریلیف دیدیا
Prev Post
Comments are closed.