اہم معاشی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے، وفاقی وزیرخزانہ

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ اہم معاشی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے۔

نگران وفاقی وزیرخزانہ، ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے ملک کے اہم معاشی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے جس سے اقتصادی بحالی کی عکاسی ہورہی ہے، روزگارمیں اضافہ، اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اورلوگوں کوغربت سے نکالنے کے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے کی ضرورت ہے، وہ عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے چلنے منصوبوں اور ڈونرکوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کر رہی تھیں۔

Comments are closed.