اسلام آباد(وقائع نگار)توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری نے ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی۔فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی۔فواد چودھری ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی۔دورانِ سماعت فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کمیشن کے سامنے کہا کہ ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ غلط پتے پر بھیجے گئے، چیف الیکشن کمشنرنے فواد چودھری کے وکیل سے کہا کہ آپ کے علم میں تو آ گیا تھا۔فیصل چودھری نے جواب دیا کہ میں اکثر گھر پر نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے وہ شوکاز نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج ہے، جس کا فیصلہ محفوظ ہے، ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، ہم اگلی سماعت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیں گے۔فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے روبرو کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، شوکاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں ان کا ترجمان تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑ سکتا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کی یقین دہانی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے تھے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں حکم دیا کہ فواد چودھری آج (20 جولائی کو) الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔اپنے حکم میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ فواد چودھری الیکشن کمیشن کی کارروائی کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں، وارنٹ گرفتاری کی معطلی کا آرڈر 20 جولائی کے بعد از خود غیر موثر ہو جائے گا۔عدالت عالیہ نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔
Trending
- سپریم کورٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
- محسن نقوی کا نادرا و پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ، بدانتظامی پر برہمی
- حکومت کا بڑا فیصلہ، 24 سرکاری ادارے فروخت کا فیصلہ
- پی آئی اے میں احتجاج کی شدت، آج بھی 7 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
- پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر، برآمدات میں کمی تشویشناک
- ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا ، شیخ رشید
- سندھ میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں 4 اموات ، 1200 نئے کیسز رپورٹ
- جرمنی کی پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی پر ہزاروں یورو امداد کی پیشکش
- ہول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے نیا ضابطہ نافذ، کاروبار کی رجسٹریشن لازمی قرار
- مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ، زہران ممدانی
توہین الیکشن کمیشن ،فواد چوہدری نے معافی مانگ لی
Prev Post
Comments are closed.