لاہور(سپیشل رپورٹر)رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شیر پا پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلا گھیرا کے کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کر دی۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد یاسمین راشد کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاس حملہ اور جلا گھیرا کیس کی سماعت کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 31 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
Trending
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
Comments are closed.