اسرائیل نے غزہ کوفلسطینیوں کیلئے مقتل بنادیا:محمدناصراقبال خان
ناحق قید فلسطینیوں کی سزائے موت پرمردہ عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی عالمی سانحہ ہے
اسرائیل نے انسانیت،اخلاقیات اورانصاف کاخون بہا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کوفلسطینیوں کیلئے مقتل بنادیا۔فلسطینی اب بھی اپنے شیرخواروں اور شہیدوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں۔ امریکہ کی مداخلت پرفلسطینیوں کی بحالی کیلئے جو نام نہادعالمی ادارہ بنایاگیا تھا اس کادوردورتک کوئی نام ونشان نہیں ملتا۔ اسرائیلی زندانوں میں ناحق قید فلسطینیوں کی سزائے موت پرمردہ عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی عالمی سانحہ ہے۔اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی سے بازنہیں آرہا۔یورپ کے ناجائز بچے اسرائیل نے اپنے آقا امریکہ کے آشیرباد سے انسانیت،اخلاقیات اورانصاف کاخون بہا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ درحقیقت اقوام مردہ ہے،سو اس سے مداخلت کی امید نہیں کی جاسکتی۔اگرمسلمان حکمرانوں نے فلسطینیوں کی آزادی اورآسودگی کیلئے اپنااپناکردارادانہ کیا تو انسانیت انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے برادر اسلامی ریاست لبنان میں پائیدارامن کی طرح اسیر فلسطینیوں کی فوری آبرومندانہ رہائی کے ساتھ ساتھ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مستقل بندش کو اپنے ایجنڈے کاحصہ بنائے۔اس وقت امریکہ راہ فرار کیلئے گھٹنوں اورمنتوں پرآیا ہوا ہے،اسے فلسطین میں بھی مستقل سیزفائرکیلئے آمادہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی آزادی اوربقاء کاپہرہ دیتے ہوئے عالم اسلام کی کایا پلٹ سکتا ہے۔اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کوبدترین اذیتوں کاسامنا ہے،عالمی عدالت انصاف فوری مداخلت کرتے ہوئے عالمی مجرم بنجمن نیتن یاہوکوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے زندہ ضمیر انسان فلسطینی اسیران کی رہائی کیلئے اپنے اپنے انداز میں آوازبلندکریں۔
شعبہ نشرواشاعت
Comments are closed.