سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت اجلاس

ایم ایل ون منصوبے سے متعلق معاملہ زیر بحث

کوشش کر رہے ہیں اسی سال قرضے کی منظوری ہو جائے، ریلوے حکام

پہلے فنڈنگ ہوگی اس کے بعد کام ہوگا؟ چیئرمین کمیٹی

بہت پرانا پراجیکٹ چل رہا ہے، چیئرمین کمیٹی

اس کا مطلب ہے قرضہ ابھی تک فائنل نہیں ہوا ، چیئرمین کمیٹی

کتنے مہینے میں قرضہ فائنل ہو جائے گا؟ چیئرمین کمیٹی

کوشش ہے دسمبر سے پہلے قرضہ بھی سائن کریں کام بھی شروع کریں، سیکرٹری ریلوے

پرانی پٹریوں کو تو ٹھیک کریں، سینیٹر ناصر بٹ

ایم ایل ون کا تو نہیں پتہ کہ ہماری زندگی میں اس پر عمل ہو گا، سینیٹر ناصر بٹ

جتنا ایشین بینک سے بات ہو رہی ہے اس کی تو تفصیلات ہمیں دے دیں، سینیٹر ناصر بٹ

کمیٹی نے انکروچمنٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ طلب کرلی

حیات ریجنسی ہوٹل کی نجکاری سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی

ریلوے میں جتنا سامان چوری ہوا ہے، آئندہ میٹنگ میں بتائیں کہ کتنا ریکور کیا، چیئرمین کمیٹی

آئل پرائس ہائیک کی وجہ سے ریلوے پر کیا اثر پڑا ہے، سینیٹر دوست علی

ہم نے ریلوے کے کرائے نہیں بڑھائے، سیکرٹری ریلوے

ہم نے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں سبسڈی دیں تو وہ ہمیں سبسڈی دے رہی ہے، سیکرٹری ریلوے

Comments are closed.