سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) اور نیازسپورٹ کے تعاون سے معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب مرکزی چیئرمین آفس سیکٹرجی سیون فور میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمودتھے،تقریب میں پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عامر خلیل،ڈائریکٹر ایڈمن فیاض احمد وٹو،نیازسپورٹ کے مجتبیٰ حیدر،حماد ملک،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،صوفی محمودعلی،علی اصغرمانی بٹ،مرزاسعیداختر،اسدمحمود،محمد سرفرازملک سمیت سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے آل ڈس ایبل اتحاد کے چیف آرگنائزرمرزاخلیل احمد،سید ندیم حیدرشاہ ودیگر نے کہا کہ ہم سی ڈی اے مزدور یونین اور نیازسپورٹ کے تہہ دل سے شکرگزارہیں کہ جنہوں نے معذورافرادکے پروگرام منعقدکیا اور انھیں وہیل چیئرزفراہم کیں اس موقع پر ہم سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور نیازسپورٹ کے فاؤنڈرحسین ہڈوانی،ریٹائرڈکموڈوراحمرحسین،مجتبیٰ حیدر،حماد ملک اورانکی پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ عصرحاضر میں خصوصی طور پر اہل افراددنیا بھر میں مختلف شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصدرنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر مزدوروں کی خدمت کرنا ہے،ہم نے ہمیشہ تمام مزدوروں خصوصی طور پر معذورافرادکی فلاح وبہبوداور تحفظ کے لیے بلاتفریق جدوجہد کی ہے،معذورافرادکو روزمرہ زندگی میں سفری سہولیات سمیت بے شمارمسائل کا سامنا ہے،انشاء اللہ بہت جلد معذورافرادکے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معذورافرادکے حوالے سے جو کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور معذور و خصوصی افرادکے حوالے سے موجودہ قوانین پر عمل درآمد کے ساتھ انکے مسائل حل کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے اس کے ساتھ ساتھ معذورافرادکو مفت تکنیکی اور تربیتی ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ روزمرہ زندگی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمودنے کہا کہ خصوصی ومعذورافرادبے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تووہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم کرداراداکرسکتے ہیں،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ادارے کی خوشحالی اور شہریوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے خصوصی افرادپر توجہ دیں او رانکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اس سلسلے میں ادارے کی منتخب سی بی اے یونین کے ساتھ ملکر ان افرادکے لیے خصوصی پالیسیاں بنائیں گے،تقریب کے اختتام پر پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان اورڈی جی ایڈمن عامر خلیل نے اپنی طرف سے دس وہیل چیئرزعطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
Trending
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
- One of the better reasons to see a gambling establishment ‘s the type there was nowadays
- ٹرمپ – امریکی ہٹلر
- Ladbrokes Online now offers a superb selection of on line gaming solutions, such as harbors, desk video game, and electronic poker
- Load Consuming Attention by Lana Del Rey Tune in on the web for free casino Betathome bonus codes on the SoundCloud
- 5 Dragons Slot machine game: Enjoy Aristocrat Free Slot Game On Sport slots casino line
سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) اور نیازسپورٹ کے تعاون سے معذورافرادمیں وہیل چیئرزتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب
Next Post
Comments are closed.