راولپنڈی(بیورورپورٹ )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنزکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکے زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش، شرکا کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوں پر بھی غور کیا گیا، آئی ایس پی آر نے کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے ہیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپ پاکستان میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کاخاصہ ہے، ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سینمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کو معاشی بحالی کے منصوبے، سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، دفاعی پیداواری شعبوں میں ترقی کیلئے فوج کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔کانفرنس میں شرکا نے حکومت کی معیشت بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Trending
- کمپیٹیشن کمیشن کی اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری
- ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد ، ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- اسلام آباد ہائیکورٹ ، آڈیو لیکس کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل
- عالمی بینک کا پاکستان کو اپنے 10 ترجیحی تجارتی معاہدوں کو ازسرِ نو متوازن بنانے کا مشورہ
- کراچی روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال
- کراچی : فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن ، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار
- کالعدم ٹی ٹی پی ۔ مقامی عمائدین مذاکرات ، کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ سے انخلا پر رضامند
- افغانستان ، 6.3 شدت کا زلزلہ ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
- استنبول ، غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا
- 6 نومبر انسانیت کے ضمیر پر نہ مٹنے والا داغ ، ملک فداالرحمن
قومی سلامتی کو لاحق خطرہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔آرمی چیف
Next Post
Comments are closed.