ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز ایک پلیٹ فارم پر متحد 11 جولائی کو لاہور میں حکومت پنجاب کے خلاف بڑے دھرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سلطان مجددی،پنجاب ٹیچر یونین و اگیگا پنجاب کے صدر کاشف شہزاد چوہدری اور آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی ہے وفاقی حکومت،حکومت سندھ،حکومت بلوچستان اور حکومت خیبر پختونخواہ نے گریڈ 1 سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ کیا جبکہ حکومت پنجاب نے 35 فیصد کی بجائے 30 فیصد اور پنشن میں صرف 5 فیصد اضافہ کیا جو کہ سراسر ظلم زیادتی اور نا انصافی ہے اس کے ساتھ ساتھ لیو انکیشمنٹ کی رقم کو کم کیا گیا ہے آئندہ انے والے وقتوں میں پنشن کی کٹوتیاں بھی کی جائیں گی جبکہ حکومت تمام سرکاری ملازمین کی سالانہ ترقیاں ختم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے وفاقی حکومت اور بالخصوص حکومت پنجاب کے ظالمانہ رویوں کے خلاف لاکھوں سرکاری ملازمین و پنشنرز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں اور اس سلسلہ میں 11 جولائی کو لاہور میں ایک بڑے دھرنے کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا دھرنے میں پورے ملک سے ملازمین اور پنشنرز شرکت کریں گے یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی تین یوم قبل پریس کانفرنس کے دوران حکومت پنجاب کے ظالمانہ رویے کے خلاف نوٹس لینے کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ میں اس سلسلہ میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے بات کروں گا
Trending
- تربت: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی باشندے گرفتار
- کراچی: ایس آئی یو کی حراست میں نوجوان جاں بحق، 6 اہلکاروں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
- تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل روند ڈالا ، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
- صحافی اور پالیسی ماہر مشرف زیدی وزیر اعظم کے غیر ملکی میڈیا ترجمان مقرر
- غزہ صحافیوں کے لیے کسی بھی تنازعے میں سب سے خطرناک جگہ رہی، انتونیو گوتریس
- افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،عطا اللہ تارڑ
- پاک ۔ افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی ، 2 خوارج کو ہلاک
- پاکستان کی جانب سے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا گمراہ کن پروپیگنڈہ مسترد
- مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی وقت کی ضرورت ہے ، صدرآصف علی زرداری
- سرگودھا ، آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ طور پر زیادتی ، مقدمہ درج
ملک بھر کے سرکاری ملازمین کا 11 جولائی کو پنجاب حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان
Prev Post
Comments are closed.