نومبر 2023میں سیمنٹ کی فروخت 2.12فیصد کمی

کراچی: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیچکررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر 2023میں سیمنٹ کی فروخت 2.12فیصد کمی سے 3.924ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 4.0099ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.862ملین ٹن کے مقابلے میں 3.262ملین ٹن رہی جو 15.53فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 348.29فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نومبر 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ گزشتہ سال نومبر کی ایک لاکھ 47ہزار 757ٹن کے مقابلے میں 6لاکھ 62ہزار 374 ٹن رہی۔

Comments are closed.