اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ کیلئے بھی ایسے ہی ذہن سازی کی گئی تھی، 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور فوج کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شر انگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہدا کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم اس گھنانی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی، مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، ان شااللہ قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
Trending
- پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی
- افغان وزیر خارجہ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ، حدیث کی سند سے نوازا گیا، سیکیورٹی میں بدنظمی
- شادیوں سے ٹیکس وصولی میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ ، ایف بی آر کی سخت نگرانی رنگ لانے لگی
- ڈی آئی خان : پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ آور تمام 5 خوارج مارے گئے، 6 جوان شہید، 12 زخمی، آئی ایس پی آر
- دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا ایک فیصلے پر نہیں لگایا جا سکتا ، پی ٹی آئی
- خیبرپختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ، 13 اکتوبر کو نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، سہیل آفریدی امیدوار نامزد
- ٹی ایل پی کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے رابطے
- پندرہ دن کی دلہن تیزاب گردی کا شکار، گوجرانوالہ میں حافظہ قرآن بچی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا “لازوال عشق” کیس میں بڑا فیصلہ
- رحیم یار خان ،اشتہاری طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
نو مئی کے منصوبہ سازوں کو کچل دیں گے ۔۔وزیراعظم
Prev Post
Next Post
Comments are closed.