آئی ایم ایف معاہدہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔بجلی، گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔اشیائےخورد و نوش مہنگی ہو جائیں گی ۔حکومت ڈیفالٹ سے بچ جائے گی عوام معاشی قیدی بن جائے گی۔ تین ارب ڈالر کے معاہدے کی شرائط عوام سے چھپائی گئی ہیں۔تاہم معاہدے سے عالمی معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی۔چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے آئی ایم ایف معاہدے پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو حکومت سود پر قرض ملنے پر خوش ہو اور وزیر مشیر قوم کو مبارکباد دیں تو سمجھ لیں حکومت کے پاس عام آدمی کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ۔تین ممالک بھارت ،افغانستان اور بنگلہ دیش کی کرنسی ملا کر بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستان سے کم بنتی ہے۔روپے کی قدر میں کمی سے عالمی تجارت کا توازن بگڑ چکا ہے۔درآمدات اور برآمدات کے غیر متوازن ہونے سے زر مبادلہ میں کمی آچکی ہے۔ ملک کی معیشت خود انحصاری اور سمال انڈسٹریز کے فروغ سے بہتر کی جا سکتی ہے۔حکومت نے مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا تو عام انتخابات میں عوام ووٹ نہیں دیں گے۔
Trending
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
- ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی: حقیقت، بیانیہ اور زمینی صورتحال کا جائزہ
- پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت؟ اہم سیاسی پیش رفت کی اطلاعات
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
Comments are closed.