اسلام آباد(وقائع نگار) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم واپس لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنےکی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی سکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے ملاقات میں جو شرط عائد کی وہ پوری کی جا رہی ہیں۔
Trending
- قرض، تشہیر اور کنگال عوام
- لوک ورثہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج
- یورپ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی پر نظر ثانی: مفادات اور اقدار میں توازن۔
- تھانہ ترنول کے علاقے میں نجی گھر میں مبینہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج
- راجہ محمد رفیق کیانی مرحوم کی زندگی سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے وقف تھی
- بلوچستان دہشت گردی
- جب ریاست شہری کو “ایکسپورٹ” سمجھنے لگے
- ادارے کے وسیع تر مفاد میں سی بی اے یونین کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد کر کے اعتماد میں لیا جائے
- آئی ایس ایس آئی اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ اکونومکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب
آئی ایم ایف کا دبائو،ایمنسٹی سکیم واپس
Next Post
Comments are closed.