عیدالاضحی کے موقع پر مری میں تمام محکمے متحرک رہیں

Dr Jamal Nasir ki zere sadarat Murree mein ahm ijlaas

ڈاکٹر جمال ناصر

کوتاہی، غیر حاضری اور تساہل برداشت نہیں کریں گے، طبی عملہ 24 گھنٹے کام کرے گا، صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب

ٹریفک مینجمنٹ پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے،کمشنر لیاقت علی چٹھہ،آر پی او سید خرم علی

عید الاضحیٰ پر انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر جمال ناصرنے کی،کمشنر لیاقت علی چٹھہ، آر پی او سید خرم علی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی کی شرکت

راولپنڈی صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے ہمراہ جناح ہال مری میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں عید الاضحی کی موقع پر کئے گئے

انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز، ایس ایس پی آپریشنز عامر خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر مری کامران حسین سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب

کرتے ہوئے صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے مری میں تمام محکمے متحرک انداز میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور کوتاہی، ڈیوٹی سے غیر حاضری اور تساہل کسی صورت برداشت نہ

ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحوں کیلئے سات سہولت مراکز قائم کئے گے ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت مراکز پر سیاحوں کی آسانی کے لیے پمفلٹس رکھے گئے ہیں جن پر کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے

درکار تمام رابطہ نمبرز درج ہیں بلکہ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے نقشہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت مراکز پر مری انتظامیہ، پولیس، ریسکو 1122، محکمہ سیاحت، محکمہ صحت، سول ڈیفنس سمیت تمام انتظامی اداروں کے نمائندے سیاحوں کو آگاہی فراہم

کرنے کے لئے موجود ہونگے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مری سیاحت کا مرکز ہے اور کسی بھی تہوار کے موقع پر ملک بھر سے عوام کی کثیر تعدادیہاں آتی ہے اسی وجہ سے عید الاضحی کے موقع پر مری میں محکمہ صحت کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں

نے کہا کہ تمام طبی عملہ 24 گھنٹے شفٹوں میں موجود رہے گا اور یہ انتظامات جولائی اور اگست میں بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی رہنمائی کے لئے مری انتظامیہ بھرپور انداز سے متحرک ہے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں

نے کہا کہ سہولت مراکز جی پی او چوک، کشمیر پوائنٹ، جھیکا گلی، باڑیاں، لوئر ٹوپہ، گلڈنہ اور سترہ میل میں قائم کئے گئے ہیں۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عید الااضحی کے موقع پرمری میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور عید کے دوران

تمام ادارے متحرک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مری کے صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھا جائے۔ آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مری میں سیکیورٹی کے بہترین

انتظامات کئے جائیں گے اور پولیس کی اضافی نفری بھی مہیا کی جائے گی تاکہ امن و امان برقرار رکھنے میں آسانی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا باقاعدہ سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا یے۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ

داری ہے جسے احسن طریقے سے سرانجام دیا جائے گا اور اس مقصد کیلئے تمام انتظامی افسران بھی مری میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے لہذا تمام محکمے ان سے اچھے سلوک سے پیش آئیں۔

Comments are closed.