اسلام اباد۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سنٹر آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سنٹر کے اوقات کار رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دئیے
سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن تعطیل کے باوجود آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا
وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ون ونڈو آپریشن کا دورہ
چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے
چئیرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا
چئیرمین سی ڈی اے کی الاٹیوں کونیلامی میں خریدی جائیدادوں کے بقایاجات آج رات 12 بجے تک جمع کرانے کی ہدایت
بقایا جات جمع نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ چئیرمین سی ڈی اے
واجبات جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
نادہندگان کو بذریعہ اشتہارات و نوٹسسز متعدد بار واجبات اقساط ادا کرنے کی ہدایت کی جاچکی ہے، محمد علی رندھاوا
نوٹسسز و اشتہارات کے باوجود اپنے واجبات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا محمد علی رندھاوا
اخبار اشتہارات اورنوٹسسز قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے دئے گئے ہیں۔چئیر مین سی ڈی اے کو بریفننگ
Comments are closed.