اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ماہرین کی ایک ٹیم پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کے معاملے میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی اس ٹیم کا قرض پروگرام کی قسط سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع نے بتانا ہے کہ آئی ایم ایف ماہرین کی ٹیم ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے مشاورت کرے گی، تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستانی حکام سے تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مشاورت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد اور ایف بی آر ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے لیے اقدامات کریں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، ریٹیلرز کیلئے اسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا۔
Comments are closed.