ایس ایس جی سی کو گیارہ ارب چوالیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

کراچی :  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، ایس ایس جی سی کو گیارہ ارب چوالیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاکھوں صارفین سے یو ایف جی ، سلو میٹر اور گیس لیکج پر اربوں روپے وصول کرنے والے ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو اربوں کے خسارے کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے خصوصی قائم کیا گیا چوری کو پکڑنے والا شعبہ بھی ادارے کو فائدے دینے میں ناکام ہے، چوری پکڑے والا شعبہ سال میں صرف چند کروڑ روپے کی ہی ریکوری کر سکا۔

ایس ایس جی سی کے نیٹ ورک میں ماہانہ کروڑوں روپے کی گیس چوری اور لیکج ہوتی ہے ، صرف ایک سال کا منافع دکھانے والی ایس ایس جی سی کو ایک بار پھر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

Comments are closed.