خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راوگلزار یوسف کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرز اور تمام اداروں کے سربراہان جن میں ایجوکیشن،میونسپل کمیٹی لوکل گورنمنٹ پاپولیشن،پبلک ھیلتھ،سوشل ویلفیئر،فوڈ اتھارٹی ودیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے ڈینگی سروے لنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ٹریول ہسٹری کا کیس سامنے آیا ہے جسں کا کیس رسپانس مکمل ہوچکا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے تمام محکموں کو متوقع بارشوں کی وجہ سے الرٹ رہنے کی کرنے کی ہدایت کی اور کھڑے پانی کی نکاسی اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی مہم کو مزید بہتر بنانے کا حکم جاری کیا۔
Trending
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
Next Post
Comments are closed.