لاہور، قصور(بیورورپورٹ )بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد گنڈا سنگھ والا میں درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں، دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 1 لاکھ 14 ہزار 260 کیوسک تک پہنچ گئی، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھکی والا ، مستے کی ، فتح والی ، ماہی والا اور چندا سنگھ کے دیہاتوں میں بھی ریسکیو کیمپس قائم کر دیئے گئے، قصور کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 211 افسران و اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 62118 اور اخراج 62118 ہے، سیلابی پانی سے قصور اور اوکاڑہ سمیت متعدد دیہات زیر آب آئے ہیں۔دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر بھی درمیانی سطح کے سیلابی ریلے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، دریا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قریبی آبادیاں خالی کرا لی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے ممکنہ اقدامات کیلئے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں، مشینری اور بوٹس کے ساتھ ریسکیو عملہ موجود ہے، متعلقہ محکموں کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
Trending
- پاکستان کی جانب سے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا گمراہ کن پروپیگنڈہ مسترد
- مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی وقت کی ضرورت ہے ، صدرآصف علی زرداری
- سرگودھا ، آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ طور پر زیادتی ، مقدمہ درج
- وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت ،3 ارب روپے صحت کارڈ کی مد میں فوری جاری
- تنزانیہ کی صدر سمعیہ سلوہو حسن ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں فاتح قرار
- سابق وزیر اعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
- ہمیں فورتھ شیڈول کی دھمکی دی گئی ، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون بن چکا ہے ، مولانا فضل الرحمن
- سیاسی درجہ حرارت میں کمی کی کوشش ، سابق پی ٹی آئی رہنما مختلف جماعتوں سے رابطوں میں مصروف
- بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے ، خواجہ آصف
- بھارتی خفیہ ایجنسی نے مچھیرے کو لالچ دیکر اپنے لئے کام کرنے پر مجبور کیا ، عطا تارڑ
ستلج نے درجنوں دیہات ڈبو دیئے
Next Post
Comments are closed.