سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 13 ڈالر ہے۔

Comments are closed.