لاہور ( سپیشل رپورٹر) چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ کی ق لیگ میں واپسی کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے اس کی تردید کر دی۔صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی،چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی۔ کیمپ جیل میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین بھی شریک ہوئے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو تحریک انصاف چھوڑ کر خاندان میں واپس آنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ واپس آ جائیں توموجودہ معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے فی الحال پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پرویز الہیٰ کو یہ بھی واضح کیا گیا کہ ان کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات میں خاندان کے کسی فرد کا عمل دخل نہیں۔اسی طرح مونس الہیٰ نے بھی پرویز الہیٰ کی ق لیگ میں واپسی کے امکان کو مسترد کر دیا۔مونس الہیٰ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ تحریک انصاف میں ہیں اور مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے نہیں ملنے دیا جا رہا،میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔ آج آئی جی جیل خانہ جات خود چوہدری شجاعت صاحب اور ان کے بیٹے چوہدری سالک حسین کو لے کر ملوانے گئے ہیں۔ مونس الہیٰ نے کہا کہ اب یہ ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے کی ملاقات خاندان والوں کی ہم نے کروا دی ہے۔ مونس الہیٰ یہ بھی دعوی کر چکے ہیں کہ پرویز الٰہی کا میڈیکل ریکارڈ منگوانے والے ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
Trending
- گولڈ باکس کی فیروز خان کے ساتھ نئی شراکت داری کے ذریعے مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط
- انسانی خدمت آج بھی زندہ ہے، ایک زندہ مثال: طیب عابد
- دبئی رَن 2025: شیخ زاید روڈ پر دوڑتا ہوا شہر
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
شجاعت کی پرویز کو ق میں آنے کی پیشکش
Prev Post
Next Post
Comments are closed.