اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے نون لیگ کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کیلئے انہیں لندن بلوالیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے تحفظات دور کرنے کیلئے لندن میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے نواز شریف کی طرف سے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے نواز شریف نے رابطہ کیا.خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے جنرل کونسل اجلاس میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل شریک نہیں ہوئے تھے دونوں لیگی رہنما دعوت کے باوجود اجلاس میں شامل نہیں ہوئے تھے. دوسری طرف گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا گیا تھا استعفیٰ آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث دیا گیا.واضح رہے کہ کچھ عرصے سے شاہدخاقان عباسی کی جانب سے پی ڈی ایم کی حکومت پر تنقید کی جارہی ہے اور انہوں نے مختلف جماعتوں کے باغی“راہنماؤں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں کانفرنسیس منعقد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا جس سے تاثرابھرا تھا کہ وہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں.
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
نواز شریف نے شاہد خاقان کو لند ن بلا لیا
Prev Post
Comments are closed.