اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ بھارت اور اسرائیل سے ہو رہی تھی جس کے مقاصد 9 اور 10 مئی کو حاصل کر لیے گئے، ریاست کے مخالفین کا ایسا عبرتناک انجام کریں گے دنیا یاد رکھے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف و بیرون ملک سے اربوں روپے کی فنڈنگ ہوئی، 9 اور 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کا کھلا ثبوت دیا، وہ کھیل کھیلا گیا جو پاکستان کے مفادات کے خلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس 11 سال سے آج تک فیصلے سے بچا ہوا ہے، اگر اس کیس کا نتیجہ سامنے آنے دیا جاتا تو قوم کو پتہ چل جاتا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل 9 اور 10 مئی کے مرکزی ملزم کو بچانے کی بات کرتا ہے، ہمیں کوئی بتا دے کہ ہماری ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں، جب ان کی ریاستوں میں ایسا جرم ہوتا ہو تو کیا انسانی حقوق کی آڑ میں دوسری ریاستیں بھی ان کو بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ سامنے آتا تو ہمیں قوم کو بتانے میں آسانی ہوتی، آج کچھ ادارے جان بوجھ کر خود کو دبا میں محسوس کروا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ابھی بھی سہولت کاری مہیا کی جا رہی ہے، دو ماہ سے ریاست اپنے لیے انصاف مانگ رہی ہے لیکن کوئی نہیں سن رہا، آنے والے چیف جسٹس کے خلاف حکومت وقت نے اپیل واپس لے لی ہے۔انہوں نے کہا کہ حامد خان نے بھی کہا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، کیا 2 ماہ میں یہ فیصلہ نہ ہو سکا کہ 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا ہے یا سول کورٹس میں، یاد رکھیں ریاستیں اتنی کمزور نہیں ہوتیں، ریاست کے مخالفین کو ایسا عبرتناک انجام کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات تقاضہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات بروقت ہوں، کون سی حکومت آئے گی اس کا فیصلہ عوام کرے گی، اگر منصفانہ انتخابات ہوئے تو نواز شریف کو عوام چوتھی بار وزیرِ اعظم منتخب کریں گے۔
Trending
- پنجاب ، سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات نایاب ،6000 مریضوں کو پریشانی کا سامنا
- راولپنڈی ، بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، دو ساتھی فرار
- لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب ، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار
- پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات ، شہری اب گھر بیٹھے جیل میں قید افراد سے ملاقات کیلئے آن لائن بکنگ کرا سکیں گے
- نوشہرہ ، گھر کی چھت منہدم ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی
- کرک ، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق 14 زخمی
- راولپنڈی،سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز،پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست،محمد نواز مین آف دی میچ قرار
- جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ مقدمہ ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور
- بنوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
- صوبے میں کرپشن کا خاتمہ ، ترقیاتی منصوبے اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ، سہیل آفریدی
فارن فنڈنگ بھارت اور اسرائیل سے ہو رہی تھی ،جس کا مقصد 9مئی تھا۔جاوید لطیف
Next Post
Comments are closed.